ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بين الاقوامی اخبار ، روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے علمائے الازہر نے اعلان كيا : اس قسم كے اقدامات باطل ، منحرف اور خودساختہ عقائد كا نتيجہ ہیں ۔
واضح رہے كہ مصر كے صوفی علما كی عالمی يونين نے شيخ الازہر كے سينئر مشير "حسن الشافعی" كی صدارت میں ايك بيان جاری كيا ہے جس میں ليبيا كے شہر زلیٹن میں معروف صوفی عالم دين "شيخ عبد السلام الاسمر"كے مزار كے انہدام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے كہا : تمام امت اسلامیہ اس صوفی عالم دين كی عظمتوں سے آگاہ ہے جبكہ زلیٹن يونيورسٹی كا شمار افريقا كی قديمی ترين اسلامی يونيورسٹيوں میں ہوتا ہے ۔
1086012