بان کی مون کی جانب سےغیر جانبدار ممالک کی تحریک کے اجلاس میں قائد انقلاب کے بیانات کا استقبال

IQNA

بان کی مون کی جانب سےغیر جانبدار ممالک کی تحریک کے اجلاس میں قائد انقلاب کے بیانات کا استقبال

23:58 - August 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2401923
بین الاقوامی گروپ : ۳۰ اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تہران میں جاری غیر جانبدار ممالک کی تحریک کے سربراہی اجلاس میں مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر مشتمل قائد انقلاب کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ تجاویز ایران کی طرف سے پیش کی گئی ہیں جن کی مکمل طور پر حمایت کی جانی چاہیئے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا :عرب ممالک میں آنے والی بہار آزادی کا منبع خود ان ملکوں کی غیور اقوام ہیں جنہوں نے بہتر مستقبل کے لیے قیام کیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے قائد انقلاب کی تجاویز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ تجاویز ایران کی طرف سے پیش کی گئی ہیں اور ہم ان سے مکمل طورپر اتفاق کرتے ہیں اور پوری دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ۔
1088138
نظرات بینندگان
captcha