ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ آج ۳۰ اگست کو مصر کے صدر محمد مرسی نے غیر جانبدار ممالک کی تحریک کے سولہویں اجلاس کی افتتاحیہ نشست کے دوران خیال ظاہر کیا : تحریک بین الاقوامی تعلقات اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود اپنے اصولوں پر کاربند ہے ۔
محمد مرسی نے تحریک کی افتتاحیہ نشست کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے میزبانی اور اجلاس کے لیے مناسب منصوبہ بندی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریک کے سولہویں اجلاس کی اہمیت پر زوردیا ہے ۔
1088131