ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Muslim Village» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے مسلمان مسافروں كی تعداد كے بارے میں كی گئی تحقيقات كے مطابق ، ملائيشيا كے بعد تركی اور متحدہ عرب امارات ہر سال سب سے زيادہ مسلمان مسافروں كی ميزبانی كرتے ہیں ۔
واضح رہے كہ ان تين ممالك كے بعد سنگاپور ، چين ، روس ، فرانس ، تھائی لينڈ اور اٹلی كا نمبر آتا ہے ۔
تحقيقات كے مطابق ، ۶۷ فيصد مسلمان حلال غذا سے استفادہ كرنے كے لیے سياحتی مقامات كا انتخات كرتے ہیں ۔
یہ تحقيقات "اسلامی سياحتی بازار" كے عنوان سے "معياری دينار" انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے انجام دی گئی ہیں ۔
1087323