امام موسیٰ صدر نے ہميشہ استقامت اور مقدسات كے دفاع پر زور ديا

IQNA

امام موسیٰ صدر نے ہميشہ استقامت اور مقدسات كے دفاع پر زور ديا

23:30 - August 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2402220
بين الاقوامی گروپ : تہران میں تحريك امل لبنان كے دفتر نے امام موسٰی صدر اور ان كے دو ساتھيوں كے اغوا كی سالانہ ياد كے موقع پر ايك بيان جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امام موسٰی صدر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں امام موسٰی صدر ، ان كے ساتھی محمد يعقوب اور خبرنگار عباس بدر الدّين كے اغوا كو ۳۴ برس گزر جانے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا گيا ہے : اسلامی امت منافع خوروں اور دشمنوں كے وحشيانہ حملات كی زد پر ہے ۔
امام موسٰی صدر نے ہميشہ اسرائيلی پاليسی كے حوالے سے خبردار كيا اور تمام لوگوں كو ثابت قدمی كے ساتھ حزب اللہ كا ساتھ دينے كی تلقين كی چونكہ ان كا خيال تھا كہ جب تك اسرائيل مخالف حكومتوں اور عوام كے اندر وحدت كلمہ كا خواب شرمندہ تعبير نہیں ہو گا اس وقت تك اسرائيل صفحہ ہستی سے نہیں مٹے گا ۔
1088378
نظرات بینندگان
captcha