شام كے انتہائی المناك سانحات كی ذمہ داری امريكہ اور صیہونيوں پر ہے

IQNA

شام كے انتہائی المناك سانحات كی ذمہ داری امريكہ اور صیہونيوں پر ہے

23:18 - September 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2402832
سياسی گروپ : رہبر معظم نے شام كے وزير اعظم كے ساتھ ملاقات میں شام كے انتہائی كربناك حالات كا ذمہ دار امريكہ اور صیہونيوں كو قرار ديا اور كہا : غير وابستہ ممالك كی تحريك يقينی طور پر امريكہ ، نیٹو اور بعض يورپی ممالك سے زيادہ شام كے مسائل میں مداخلت كا حق ركھتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ۳۱ اگست بروز جمعۃ المبارك كو شامی وزيراعظم اور ان كے وفد كے ساتھ ملاقات میں شام كے المناك واقعات كا اصلی عامل امريكہ اور صیہونيوں كو قرار ديتے ہوئے زور ديا : يقينی طورپر غير وابستہ ممالك كی تحريك امريكہ ، نیٹو اور بعض يورپی ممالك سے زيادہ شام كے مسائل میں دخل اندازی كا حق ركھتی ہے ۔
1088469
نظرات بینندگان
captcha