مشہد ؛ "قرآن اور انسانی علوم " کے عنوان سے قومی کانفرنس کا انعقاد

IQNA

مشہد ؛ "قرآن اور انسانی علوم " کے عنوان سے قومی کانفرنس کا انعقاد

23:53 - September 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2402841
فکر گروپ : ۲۸ اگست کو مشہد کی رضوی اسلامی علوم یونیورسٹی میں حوزے اور یونیورسٹی کے اساتید کی موجودگی میں "قرآن اور انسانی علوم" کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقد کی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، ۲۸ اگست کو حوزے اور یونیورسٹی کے اساتید ، سرکاری اور عسکری حکام کی موجودگی اور بسیج کے سربراہ سہراب صلاحی کے خطاب کے ساتھ مشہد کی رضوی اسلامی علوم یونیورسٹی میں قرآن اور انسانی علوم کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، ادارہ بسیج کی کوششوں اور المہدی قرآنی تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں معروف اساتید من جملہ قدردان قراملکی، الشیخ ، عشایری منفرد ، فیض ، الویری ، فاکر میبدی ، آقائی، طباطبائی اور حسینی کوہساری نے بھی انسانی علوم کے مختلف شعبوں کے بارے میں خطاب کیا ہے ۔
1087063
نظرات بینندگان
captcha