واشنگٹن میں شمالی امريكہ كے مسلمانوں كا اجتماع

IQNA

واشنگٹن میں شمالی امريكہ كے مسلمانوں كا اجتماع

23:56 - September 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2402857
بين الاقوامی گروپ : ۳۱ اگست كو واشنگٹن میں ہزاروں افراد كی موجودگی میں شمالی امريكہ كے مسلمانوں كا انچاسواں اجتماع منعقد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "الہی سائے میں ايك امت ؛ مشتركہ منافع كے لیے مقابلہ" كے شعار پر مشتمل یہ اجتماع شمالی امريكہ كی مسلم فیڈريشن كی كوششوں سے منعقد كيا گيا ہے جو ۳ ستمبر تك جاری ہے گا ۔
واضح رہے كہ اسلامی فلموں كا فيسٹيول ، حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلے ، اسلامی آثار من جملہ ؛ خطاطی ، آرٹس كی نمائش كے ساتھ ساتھ تصويری نمائش جيسے مختلف پروگرام اس اجتماع كا حصہ ہیں ۔
پيشن گوئی كی جاتی ہے كہ آكسفورڈ يونيورسٹی كے پروفيسر اور معروف اسلام شناس "طارق رمضان" بھی اس اجتماع كے دوران خطاب كریں گے ۔
1088860
نظرات بینندگان
captcha