تاجك مسلمان خواتين كو حجاب كے حوالے سے درپيش چيلنجز

IQNA

تاجك مسلمان خواتين كو حجاب كے حوالے سے درپيش چيلنجز

21:03 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404321
بين الاقوامی گروپ : تاجك مسلمان خواتين كو مختلف قسم كی حكومتی پابنديوں كے ساتھ ساتھ حجاب پرپابندی جيسے چيلنجز كا سامنا بھی كرنا پڑتا ہے جبكہ ان خواتين كی بڑی تعداد چين سے درآمد ہونے والے غير معياری اسلامی ملبوسات كے استعمال كی وجہ سے بعض بيماريوں كا شكار بھی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاجك حكومت نے ملك میں ہر قسم كے مذہبی ملبوسات كی تياری پر پابندی لگا ركھی ہے جس كی وجہ سے چين سے درآمد كیے گئے ملبوسات كی وجہ سے تاجك خواتين كو مختلف قسم كی بيماريوں كا خطرہ ہے ۔
ڈاكٹروں كی تحقيقات كے بعد انكشاف ہوا ہے كہ ان چينی ملبوسات میں استعمال ہونے والا مصنوعی ريشہ ان بيماريوں كا اصلی سبب ہے جن سے كولاب شہر كی بہت سی مسلمان خواتين جلد كی بيماريوں میں مبتلا ہو گئی ہیں ۔
1089400
نظرات بینندگان
captcha