شام میں مقدس مقامات كی تباہی كا ہدف مذہبی فرقہ واريت كو شعلہ ور كرنا ہے

IQNA

شام میں مقدس مقامات كی تباہی كا ہدف مذہبی فرقہ واريت كو شعلہ ور كرنا ہے

21:05 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404324
بين الاقوامی گروپ : عالمی شيعہ رائٹس واچ ادارے Shia Rights Watch نے ايك بيان كے ذريعے شام میں محسن بن الحسين (ع) پر دہشت گرد گروپوں كے حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس قسم كے اقدامات كو فرقہ وارانہ فسادات پھيلانے كی مذموم كوشش قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايران ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «shia rights watch» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ ادارے نے شام كے شہر حلب میں محسن بن الامام حسين (ع) پر دہشت گردوں كے حملے كی پرزور مذمت كرتے ہوئے اس كو شرمناك حركت قرار ديا ہے ، كيونكہ اس ادارے كی نظر میں اس قسم كے اقدمات دينی اور ثقافتی ميراث پرحملوں سے ہٹ كر ملك كو فرقہ واريت كے ذريعے ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس ادارے كا ہیڈكوارٹر واشنگٹن میں ہے ، جس نے شام كی حكومت اور بين الاقوامی برادری سے اپيل كی ہے دينی اور تاريخی مقامات كی حفاظت كے لیے اپنی ذمہ داريوں كا احساس كرتے ہوئے سنجيدہ اقدام كریں ۔
1089606
نظرات بینندگان
captcha