حسن دانش ؛ تيونس كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايران كی نمائندگی كریں گے

IQNA

حسن دانش ؛ تيونس كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايران كی نمائندگی كریں گے

21:06 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404326
بين الاقوامی گروپ : ۱ ستمبر كو تيونس میں شروع ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ممتاز قاری حسن دانش اپنے ملك كی نمائندگی كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے ادارہ اوقاف و خيراتی امور كے تعليمی شعبے كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۳۱ اگست كو حسن دانش مقابلوں میں شركت كی غرض سے تيونس روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ شعبہ قرأت میں ديگر ممالك كے نمائندوں كے ساتھ مقابلہ كریں گے ۔
واضح رہے حسن دانش ۱۹۸۶ میں ايران كے شہر يزد میں پيدا ہوئے اور انہوں نے گزشتہ سال قومی سطح كے قرآنی مقابلوں میں پانچویں پوزيشن حاصل كی تھی ۔
قابل ذكرہے كہ تيونس كے دوسرے بين الاقوامی حفظ ، تجويد اور تفسير مقابلے ۱۹ ممالك من جملہ مراكش ، الجزائر ، تركی ، كويت ، اسلامی جمہوریہ ايران اور روس كی شركت كے ہمراہ منعقد كیے جائیں گے۔
1089905
نظرات بینندگان
captcha