فرانس ؛ سن ۔ ڈينس شہر میں اسلامی امداد آرگنائزيشن كی نمائش كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ سن ۔ ڈينس شہر میں اسلامی امداد آرگنائزيشن كی نمائش كا انعقاد

22:16 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404368
بين الاقوامی گروپ : اسلامی امداد آرگنائزيشن كی فعاليت كے بيس سال كے عنوان سے یہ نمائش پيرس اور ليوشن كے بعد ۸ اور ۹ ستمبر كو سن ۔ ڈنيس شہر میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "coordinationsud " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی امداد آرگنائزيشن فرانس نے كہ جو حكومت كی جانب سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے ، دنيا بھر میں ضرورت مندوں كی امداد كے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور اب یہ آرگنائشين گزشتہ ايك ماہ سے اپنی سرگرميوں سے عوام الناس كو مطلع كرنے كے لیے مختلف شہروں میں نمائشیں منعقد كر رہی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان نمائشوں میں اس ادارے كی گزشتہ بيس سالہ فعاليتوں كے حوالے سے تصاوير اور فلمیں پيش كی جائیں گی ۔
1090174
نظرات بینندگان
captcha