ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " CPI " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شورٰی اسلامی ۔ مسيحی حمايت از قدس نے مقبوضہ بيت المقدس كی بلدیہ كی جانب سے باب الرحمۃ قبرستان كے جنوبی حصے سے ۱۸۰۰ میٹر زمين ہتھيانے كی خبر دی ہے ۔
اس بيان كے دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : اسرائيلی حكومت ہر روز قدس شہر كے كسی نہ كسی اسلامی و مسيحی مقدسات پر قبضہ كر ليتی ہے اور گرجا گھروں ، مساجد اور مقدس مقامات پر حملہ كرتی ہے ۔
1090119