ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «businessnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱ ستمبر كو تيونس كے وزير اوقاف و مذہبی امور نے اعلان كيا : اس تعليمی اور تربيتی كورس كا آغاز ۲۸ اگست كوہوا جو ۳ ستمبر تك جاری رہے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ملك بھر كے تقريبا ۲۸۰ ائمہ مساجد اور خطبا اس كورس میں شركت كر رہے ہیں تاكہ مذہبی انتہا پسندی كے سد باب كے لیے مختلف رشوں كی تعليم حاصل كر سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كورس كے دوران گول ميز كانفرنس اور متعدد نشستوں كے ذريعے شريك افراد انتہا پسندی كے مختلف پہلؤوں اور اس سے اسلامی معاشرے كو لاحق خطرات كے بارے میں آگاہی حاصل كریں گے ۔
1089425