طلباء كے قرآنی مقابلے ؛ مسلمان جوانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كا ذريعہ ہیں

IQNA

طلباء كے قرآنی مقابلے ؛ مسلمان جوانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كا ذريعہ ہیں

23:51 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404398
بين الاقوامی گروپ : مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے قرآنی تعليم كے فروغ اور مختلف اسلامی مذاہب كے جوانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كے استحكام پر بڑی حد تك اثر انداز ہوتے ہیں ۔
مسلمان طلباء كے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سری لنكا كے نمائندے "رحمۃ اللہ سلمان احمد" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : مجھے پہلی دفعہ ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كا موقع ملے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : سحر خيزی حفظ اور قرأت قرآن كی ديگر بركتوں میں سے ايك ہے میں ہر روز نماز صبح كے لیے بيدار ہوتا ہوں اور عبادت كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كی تلاوت میں مشغول ہوجاتا ہوں اور ہميشہ اس توفيق پر اللہ كا خاص شكر ادا كرتا ہوں ۔
1070662
نظرات بینندگان
captcha