صحن براق كی یہودی سازی كے لیے اسرئيلی غاصبوں كی كوششیں تيز

IQNA

صحن براق كی یہودی سازی كے لیے اسرئيلی غاصبوں كی كوششیں تيز

23:37 - September 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2405254
بين الاقوامی گروپ : اقصی وقف و ميراث فاؤنڈيشن نے اطلاع دی ہے كہ صیہونی قابض فوجیں مسجد الاقصی كے براق نامی صحن كی یہودی سازی كے لیے نئے منصوبوں پر كام كر رہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی فاؤنڈيشن نے اعلان كيا : اسرائيلی قابض فوجوں نے صحن براق میں منعقد ہونے والے پروگراموں كی تعداد میں اضافہ كر ديا ہے ۔
۳ستمبر كو اس فاؤنڈيشن نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : یہ اقدامات مسجد الاقصی كی اہم ترين اور تاريخی براق نامی ديوار كی یہودی سازی كے غرض سے انجام ديئے جا رہے ہیں ۔
الاقصی فاؤنڈيشن نے مزيد كہا : یہ مغربی ديوار مسجد الاقصی كا حصہ ہے اور كبھی بھی اس مسجد سے الگ نہیں ہوگا ، دوسری طرف گزشتہ چند سالوں سے اس صحن كو یہوديوں كی تقريبات اور مختلف پروگراموں كے لیے استعمال كيا جاتا ہے ۔
1091485
نظرات بینندگان
captcha