۵ستمبر كو سيد حسن نصر اللہ اصفہان میں منعقدہ اسلامی مزاحمت كانفرنس میں خطاب كریں گے

IQNA

۵ستمبر كو سيد حسن نصر اللہ اصفہان میں منعقدہ اسلامی مزاحمت كانفرنس میں خطاب كریں گے

23:44 - September 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2405260
بين الاقوامی گروپ : ۵ ستمبر كو لبنان كی اسلامی مزاحمت حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے اصفہان میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی اسلامی مزاحمت كانفرنس اور فيسٹيول كی افتتاحیہ تقريب میں ویڈيو كانفرنس كے ذريعے خطاب كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "النشرۃ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اصفہان شہر كی بلدیہ كی ميزبانی كے ساتھ "عباسی" ہوٹل میں منعقد كی جائے گی جو دو دن تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں "اسلامی ممالك كی بيداری اور استكبار كے ساتھ مقابلہ" ، "مصر اور تيونس كے آمروں كی سرنگونی كے بعد اسرائيل كا زوال" ،"انقلابی اقوام كی جانب سے مزاحمت كی مكمل حمايت" اور انكے علاوہ ديگر اہم موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
1091269
نظرات بینندگان
captcha