حجاب معاشرے میں حيا اور پاكيزگی كی ترويج كا ذريعہ ہے

IQNA

حجاب معاشرے میں حيا اور پاكيزگی كی ترويج كا ذريعہ ہے

23:43 - September 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2405262
بين الاقوامی گروپ : "رخسانہ جبين" نے پريس كانفرنس كے دوران كہا : حجاب خواتين كی حفاظت كے ساتھ ساتھ معاشرے میں حيا اور پاكيزگی كی ترويج كا ذريعہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «SANANews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكسان كی جماعت اسلامی خواتين ونگ كی سيكرٹری جنرل "رخسانہ جبين" نے كہا : سرمایہ دارانہ نظام خواتين كو عفت كا دامن چھوڑنے پر مجبور كر رہا ہے اور ان كے ساتھ بازار میں فروخت ہونے والی اشيا كی مانند سلوك كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ليكن اسلامی تعليمات كی رو سے حجاب نا صرف یہ كہ خواتين كی تعليم وترقی میں ركاوٹ كھڑی نہیں كرتا بلكہ ان كو بہت سے خطرات سے محفوظ بھی ركھتا ہے ۔
1091162
نظرات بینندگان
captcha