ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں «lesoleil» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسلامی ریڈيو كی افتتاحیہ تقريب سينيگال كے مسلمان شہريوں اور ممتاز علما كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس ریڈيو كے افتتاح كا ہدف ، اسلامی تعليمات اور حفظ قرآن كريم كی تعليم كے ساتھ ساتھ مغربی دھمكيوں كا مقابلہ کرنا ہے ۔
ریڈيو كے انچارج نے كہا : میڈيا اسلامی مقدسات پر حملے كے لیے مغربی دنيا كا مہم ترين وسيلہ ہے اور ہم بھی ان سازشوں كا سامنا كر رہے ہیں لہذا ہمیں اسلامی اصولوں كے بیان کو بھی اپنے ہتھيار كے طور پر استعمال كرنا چاہیئے ۔
1091026