مكہ میں سعودی عرب كی قرآنی انجمنوں كی سربراہی كانفرنس

IQNA

مكہ میں سعودی عرب كی قرآنی انجمنوں كی سربراہی كانفرنس

23:57 - September 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2406101
بين الاقوامی گروپ : ۴ ستمبر كو سعودی عرب میں ملك بھر كی حفظ قرآن انجمنوں كی پہلی سربراہی كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس مكہ مكرمہ كی خيراتی انجمن كی كوششوں سے منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كا ہدف وزارت اسلامی امور كی قرآنی انجمنوں كے ادارے اور محكمہ اوقاف و تبليغ كے منصوبوں اور ان كی سرگرميوں كے ارتقا كے طريقہ كار كا جائزہ لينا ہے ۔
مذكورہ ادارے كے ڈائريكٹر جنرل اور ملك بھر كی فعال تنظيموں كے سربراہ اس كانفرنس میں شركت كررہے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، سعودی عرب كے قرآنی علوم كے خيراتی مركز اور "اميرہ عنود بنت مساعد آل جلوی" نامی خيراتی انسٹی ٹيوٹ بھی اس كانفرنس میں شركت كررہے ہیں ۔
1091123
نظرات بینندگان
captcha