بين الاقوامی گروپ : ۵ ستمبر كو حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے اصفہان میں جاری اسلامی مزاحمت سے موسوم تيسری بين الاقوامی كانفرنس میں اپنے پيغام كے دوران اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ مزاحمت يعنی باطل كے خلاف حق كا قيام ، زور ديا : بين الاقوامی ادارے مسئلے فلسطين كے مقابل پر اپنی ذمہ دارياں نبھانے میں ناكام رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے خيال ظاہر كيا : بين الاقوامی اداروں نے فلسطين كے مقابل پر ہميشہ كوتاہی كی ہے اور امام خمينی (رہ) كی جانب سے اسلامی مزاحمت كی تشكيل كی دعوت شرعی اور اخلاقی وظيفے پر عمل كی نشاندہی كرتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : لبنان اور فلسطين كی ترقی كا واحد راستہ خدا پر توكل اور ثابت قدمی كے ساتھ صیہونی دشمن كے قبضے سے اپنی سرزمين آزاد كرنا ہے اور لبنان میں اسلامی مزاحمت نے ہميشہ اپنی سرزمين كی آزادی اور اسلامی مقدسات كی حفاظت كے لیے كوشش كی ہے ۔
1092916