صیہونی شہریوں نے قدس شریف میں دیر اللطرون کلیسا کو نذر آتش کر دیا

IQNA

صیہونی شہریوں نے قدس شریف میں دیر اللطرون کلیسا کو نذر آتش کر دیا

23:51 - September 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2406421
بین الاقوامی گروپ : ۴ستمبر کو یہودی بستیوں میں مقیم انتہا پسند صیہونیوں نے قدس شریف میں واقع ایک کلیسا پر حملہ کر کے اس کے کچھ حصے کو نذرآتش کر دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «CPI»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں نے عسائیوں کے اس عبادتی مقام پر حملہ اور اس کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی(ع) اور ان کے پیروکاروں کے خالف چاکنگ بھی کی ہے ۔
اسی طرح کلیسا کی دیواروں پر رام اللہ کی یہودی نشین بستی "مگارون" کا نام لکھا گیا ہے جس کو گزشتہ ہفتے حکومت نے خالی کرنے کا حکم دیا تھا اور یہی چیز انتہا پسند یہودیوں کے غضب کا باعث بنی ہے۔
حماس نے بھی ایک بیان کے ذریعے مسیحی مقدس مقامات پر حملوں کی پزور مذمت کرتے ہوئے اس کا نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے ۔
1091942
نظرات بینندگان
captcha