تیونس کےبین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن

IQNA

تیونس کےبین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن

23:50 - September 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2406425
بین الاقوامی گروپ : تیونس کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ قاری "حسن دانش" نے شعبہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
تیونس میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل صادق رمضانی نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا : مقابلوں کی اختتامیہ تقریب تیونس کے نگران صدر منصف المرزوقی کی شرکت کے ساتھ قرطاج میں واقع صدرہاؤس میں منعقد کی گئی ہے جبکہ اس تقریب کے دوران قرأت اور حفظ کے شعبوں میں کامیاب ہونے والے پہلے پانچ امیدواروں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : نتائج کے مطابق ایران کے نمائندہ قاری حسن دانش نے شعبہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ مصر کے محمد جمال العمری نے دوسری ، یمن کے یوسف عبد الخالق نے تیسری اسی طرح لیبیا اور مراکش کے امیدواروں نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
1091903
نظرات بینندگان
captcha