ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «leconomiste»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نمائش حلال کھانے اور پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ کاسمیٹک تیار کرنے والی کمپنیوں کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اس نمائش میں بہت سی کمپنیاں شرکت کریں گی لیکن پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ حلال مصنوعات بنانے والی فرانسوی کمپنیوں کی شرکت دوسروں کی نسبت زیادہ ہوگی ۔
مغربی رابطہ مرکز کے صدر "محمد الاحدودی" نمائش کے اہداف بیان کرتے ہوئے کہا : یورپ اور امریکہ کے غیر مسلم شہریوں کی جانب سے حلال مصںوعات کے بھر پور استقبال اور اسی طرح اسلامی مصنوعات کی تیاری میں مراکش کی اقتصادی طاقت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
1093109