ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلا رساں ویب سائیٹ «Bernama»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے ملائیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاتوک سری جمیل خیر بہرام نے واضح کیا : اس شعبے کے فارغ تحصیل طلباء حلال صنعت کی ترقی میں اہم کرداد ادار کریں گے کیونکہ وہ اس شعبہ کی خصوصی تعلیم سے مکمل طور پر آراستہ ہو نگے ۔
انہوں نے "بین الاقوامی حلال کانفرنس ۲۰۱۲" میں اپنے خطاب کے دوران کہا : اس شعبہ کے فارغ التحصیل طلباء "حلال ترقی کے مرکز HDC " اور "اسلامی ترقی کے مرکز" اسی طرح حلال مصنوعات تیار کرنے والی دیگر صنعتوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں گے ۔
1092417