ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی berhama كے حوالے سے رپورٹ دی كہ یہ كمیٹی برما میں دس دن قيام كرے گی اور برما كے صوبہ راخين جس میں مسلمانوں كی اكثريت ہے، كا دورہ كر كے تازہ ترين حالات سے آگاہ كرے گی۔
اس رپورٹ كو اقوام متحدہ كے اجلاس میں پيش كيا جائے گا۔ برما كے صوبہ راخين میں اس وقت فسادات ہونا شروع ہو گئے تھے۔ جب مسلمانوں كی بس كو بدھ مت نے نشانہ بنايا۔ ان حملوں كے بعد دوسرے علاقے میں مسلمانوں كے دو ہزار گھروں كو آگ لگا دی اور لاكھوں مسلمانوں كو ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ اكثر مسلمان بنگلا ديش كی سرحد پر پناہ گزين ہیں اور شديد مشكلات كا سامنا ہے۔
1093504