بن غازی میں ليبيائی باشندوں نے مقدس مكان كو گرانے پر مزاحمت كی ہے

IQNA

بن غازی میں ليبيائی باشندوں نے مقدس مكان كو گرانے پر مزاحمت كی ہے

19:33 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407504
بين الاقوامی: ليبيا كے شہر بن غازی كے قريب اس وقت ليبيائی باشندوں اور وہابی گروہ كے ما بين چھڑپیں شروع ہو گئی جس وقت وہابی ٹولہ سيد الانی كی درگاہ كو مسمار كرنا چاہتا تھا۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Lorientlehoue سے نقل كيا كہ ليبيا كے وزير داخلہ وينس الشارف نے كہا كہ مسلح افراد كے مابين اس وقت جھڑپ ہوئی ہیں جب ايك سلفی ٹوكہ بن غازی كے قريب واقع سيد الانی كے مقبرہ كو گرانا چاہتا تھا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے مسلح افراد سے مزاحمت شروع كر دی۔ جس كے وجہ سے تين افراد قتل اور دوسرے زخمی ہوئے۔
انہوں نے كہا حكومت نے مقامی قبائل كی مدد سے حالات پر كنٹرول حاصل كر ليا ہے اور سلفی ٹولہ كو وہاں سے نكال ديا گيا ہے۔
واضح رہے كہ قذافی كے دور حكومت كے بعد سلفی ٹولہ ليبيا میں سرگرم ہو گيا ہے اور بہت سا رے قابل احترام مقامات كو اب تك نشانہ بنا چكا ہے ۔
واضح رہے كہ سلفی ٹولہ نے جنت البقيع سے جس مذموم حركت كو شروع كيا ہے اسے پوری دنيا میں پھيلانا چاہتے ہیں۔
1093615
نظرات بینندگان
captcha