ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے Northjersey سے نقل كيا ہے كہ اس كليسا میں جزائر صلح انسٹیٹوٹ كے تعاون سے قرآنی تعليمات كے كورس كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔ یہ كورس 8 ہفتوں پر مشتمل ہے ۔ جس میں قرآنی و اسلامی تعليمات سے آشنا كيا جائے گا تا كہ ايك دوسرے كے احترام كے كلچر كو فروغ ديا جا سكے۔ كليسا ردر فورڈ دوسرے مذاہب جيسے یہوديت، مسيحيت وغيرہ سے آشنائی كے لئے بھی اس قسم كے كورس منعقد كرنے كا ارادہ ركھتا ہے۔
اس كليسا كے اعلی راہنما ليندازين نے كہا ہے كہ اس كورس كے انقعاد كامقصد یہ ہے كہ تمام انسان اپنے خدا كے ساتھ رابطہ برقرار كریں اور ايك دوسرے كا احترام كریں۔ايسی فضا كو قائم كيا جائے جس میں ہر انسان ايك دوسرے كا احترام كرے۔
1093600