روس میں قرآن مجيد كا عالمی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

روس میں قرآن مجيد كا عالمی مقابلوں كا انعقاد

19:37 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407508
بين الاقوامی : روس میں آيندہ ماہ قرآن مجيد كا عالمی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے Arabic.ruvr.ru سے نقل كيا كہ اس سال حفظ قرآن مجيد كے مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس كی نظارت روس كی مغتيوں كی تنظيم كے سربراہ جناب شيخ راوی عين الدين كریں گے اور یہ مقابلے ماسكو كے ہوٹل كوسموس Cosmos كے حال میں منعقد ہوں گے۔
یہ مقابلے دو مراحل پر مشتمل ہوں گے او فائنل مقابلوں میں صرف سات حفاظ كرام شركت كریں گے جنہوں نے ابتدائی رونڈ میں كاميابی حاصل ہو گی ۔ ان مقابلوں میں تركی،فرانس،قزاقستان،ايران، سعودی عرب،امريكہ،انڈونيشيا،تيونس،جنوبی افريقہ،چين،مراكش كے 30 حفاظ كرام شركت كریں گے۔
واضح رہے كہ ان ممالك كے علاوہ پہلی مرتبہ بار باڈوس، اوگنڈا،سنگال اور تنزاتیہ كے حفاظ بھی شريك ہوں گے۔
1093478
نظرات بینندگان
captcha