بھارتی عدالت نے سابق وزير كو مسلمانوں كے قتل عام كا مجرم قرار دے ديا

IQNA

بھارتی عدالت نے سابق وزير كو مسلمانوں كے قتل عام كا مجرم قرار دے ديا

19:38 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407509
بين الاقوامی: بھارتی عدالت نے سابق بھارتی وزير مايا كود نانی كو گجرات میں مسلمانوں كے قتل عام كا ذمہ دار قرار دے ديا۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارےRomandie سے نقل كيا كہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے ہند و مسلم فسادات میں اس وقت كی Bip حكومت كے وزير مايا كود نانی ملوث تھے۔ رپورٹ میں كہا گيا كہ انہوں نے شورشيوں كے ساتھ مل كر مسلمانوں كا قتل عام كيا ہے اور ان كو بھی قتل پر اكسايا۔ لہذاعدالت نے اسے 28 سال قيد كی قيد سنائی ہے۔
اسی طرح ان فسادات میں ملوث بابو باج رنگی اور دوسرے شدت پسندوں كو بھی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے كہ 2002 میں ہند و مسلم فسادات كی ابتدا ہندؤں كی ٹرين كو آگ لگنے سے ہوئی تھی۔ ہندؤں نے اس واقعہ كا ذمہ دار مسلمانوں كو ٹھہراتے ہوئے سينكڑوں مسلمانوں كو قتل كر ديا تھا جب كہ بعد میں واضح ہوا كہ یہ آگ اتفاقیہ طور پر لگی تھی۔ اس میں مسلمانوں كو كوئی عمل دخل نہیں تھا۔
1093556
نظرات بینندگان
captcha