ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الانتقاد سے رپورٹ دی كہ منامہ كے جمعہ كے خطيب آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا ہے كہ ہمیں اصل موضوع سے ہٹ كر مذاكرات كی دعوت دی جاتی ہے تا كہ بحرين كے انقلابی اصل مقصد سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے بحرين كے عوام سے اپيل كی ہے كہ وہ اسی طرح ثابت قدم رہیں تا كہ اپنے جائز مطالبات كو تسليم كرا جا سكے۔ انہوں نے كہا كہ آج بحرين میں عورتوں پر ظلم ہو رہا ہے اس كے پيچھے آل خليفہ كا ہاتھ ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا كہ بحرينی حكومت كی طرف سے مذاكرات كی باتیں صرف سياسی پراپيگنڈہ ہے اور اس كا حقيقت كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
1093691