آل خليفہ كی جانب سے مزاكرات كی پيش كش پراپيگنڈہ ہے: آيت اللہ شيخ عيسی قاسم

IQNA

آل خليفہ كی جانب سے مزاكرات كی پيش كش پراپيگنڈہ ہے: آيت اللہ شيخ عيسی قاسم

20:03 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407517
بين الاقوامی: منامہ كے جمعہ كے خطيب نے جمعہ كا خطبہ ديتے ہوئے كہا كہ آل خليفہ كی جانب سے مذاكرات كی پيشكش صرف ايك پروپيگنڈہ ہے اور آل خليفہ كو معلوم ہونا چاہیے كہ بحرينی انقلابی اپنے مقاصد كے حصول تك چين سے نہیں بٹھیں گے۔
ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الانتقاد سے رپورٹ دی كہ منامہ كے جمعہ كے خطيب آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا ہے كہ ہمیں اصل موضوع سے ہٹ كر مذاكرات كی دعوت دی جاتی ہے تا كہ بحرين كے انقلابی اصل مقصد سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے بحرين كے عوام سے اپيل كی ہے كہ وہ اسی طرح ثابت قدم رہیں تا كہ اپنے جائز مطالبات كو تسليم كرا جا سكے۔ انہوں نے كہا كہ آج بحرين میں عورتوں پر ظلم ہو رہا ہے اس كے پيچھے آل خليفہ كا ہاتھ ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا كہ بحرينی حكومت كی طرف سے مذاكرات كی باتیں صرف سياسی پراپيگنڈہ ہے اور اس كا حقيقت كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
1093691
نظرات بینندگان
captcha