كينیڈا میں نوویں اسلامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

كينیڈا میں نوویں اسلامی فيسٹيول كا انعقاد

22:16 - September 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2407544
بين الاقوامی گروپ : شمالی امريكہ كے مسلمانوں كی موجودگی میں كينیڈا كے صوبے انٹاريو كے شہر ميسيساگا میں دو روزہ نوواں اسلامی فيسٹيول منعقد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فيسٹيول میں ۲۵ ہزار سے زائد افراد نے شركت كی اور فيسٹيول كے مختلف حصوں من جملہ ؛ اسلامی ہنر اور فلموں كی نمائش كے ساتھ ساتھ ديگر پروگراموں سے استفادہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ فيسٹيول ہنر اور تعليمی سرگرميوں كے ذريعے شہريوں كے درميان اتحاد و يكجہتی كے فروغ كے لیے سال۲۰۰۴ سے ہر سال كينیڈا میں منعقد كيا جاتا ہے ۔
اس فيسٹيول میں شمالی امريكہ كے مسلمان ہنرمندوں نے اپنے آثار كو منظر عام پر ركھا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی فيسٹيول عوام كے لیے اسلامی ثقافت سے آشنائی كا مناسب موقع ہے ۔
1093946
نظرات بینندگان
captcha