بين الاقوامی گروپ : ۸ ستمبر كو اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "محمد باقر خرم شاد" نے "دنيائے معاصر میں مذہبی گفتگو كا كردار" نامی نشست كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ ايران اور چين ايشيا كی دو قديم ترين تہذيبوں كے عنوان سے اديان كے درميان گفتگو كے فروغ كے ذريعے دنيا میں امن و محبت كا پيغام پہنچانے والے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۸ ستمبر كو چين كے محكمہ مذہبی امور كے صدر وانگ زوآن ، ايران میں تعينات چينی سفير يوہنگ يانگ ، چين میں امور اديان كے بين الاقوامی ادارے كے سربراہ گوای وی ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرم شاد اور آرگنائزيشن كے شعبہ اديان كے درميان گفتگو كے انچارج علی محمد حلمی كی موجودگی میں "دنيائے معاصر میں مذہبی گفتگو كا كردار" كے عنوان سے منعقد كی گئی ہے ۔
1093962