دنيا بھر كے شيعہ امام موسیٰ صدر كی سر نوشت معلوم كرنا چاہتے ہیں : حورا صدر

IQNA

دنيا بھر كے شيعہ امام موسیٰ صدر كی سر نوشت معلوم كرنا چاہتے ہیں : حورا صدر

18:58 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408331
بين الاقوامی گروپ : قذافی حكومت كے انٹيلی جنس ادارے كے سر براہ سنوسی كے اس اعتراف كے بعد كہ موسٰی صدر اور اس كے ساتھيوں كو شہيد كر ديا گيا ہے ۔ موسٰی صدر كی صاحب زادی حورا نے كہا ہے كہ یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام موسٰی صدر كی صاحب زادی حورا صدر نے دعوی ٰ كيا ہے كہ سنوسی كے بيان میں كوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے كہا كہ وہ لوگ جو اس قسم كی خبروں كو اچھالتے ہیں ان كا مقصد یہ ہے كہ ہم امام صدر سے غافل ہو جائیں ليكن ہم ان كو بتانا چاہتے ہیں كہ موسٰی صدر ايك فكر كا نام ہے جو ہميشہ باقی رہے گی ۔ اسی طرح لبنان كے وزير خارجہ عدنان منصور نے كہا ہے كہ السنوسی كے اعترافات میں كسی قسم كی صداقت نہیں ہے ۔
1094376
نظرات بینندگان
captcha