ماہنامہ الوحدہ میں امام صادق علیہ السلام كے علمی جہاد كے عنوان سے مضمون كی اشاعت

IQNA

ماہنامہ الوحدہ میں امام صادق علیہ السلام كے علمی جہاد كے عنوان سے مضمون كی اشاعت

19:02 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408334
بين الاقوامی گروپ : ماہنامہ الوحدہ میں امام صادق علیہ السلام كے علمی جہاد كے عنوان سے مضمون كی اشاعت ہوئی ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے ماہنامہ الوحدہ میں امام صادق كے علمی جہاد كے عنوان سے ايك مضمون شائع كيا گيا ہے ۔ اس مقالہ میں بيان كيا گيا ہے كہ تمام آئمہ طاہرين علیہم السلام اپنے اپنے زمانے كے اعلم ترين شخصيات تھیں جنہوں نے لوگوں كے شبہات كے جوابات دیے ہیں ۔ اس مقالہ میں امام صادق علیہ السلام كی علمی شخصيت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور لكھا گيا ہے كہ امام صادق ؑ كے دستر خوان علمی سے بہت سارے علماء نے استفادہ كيا ہے جنہوں نے تاريخ میں بہت اہم مقام حاصل كيا ہے امام ابو حنيفہ كے اس قول كو بھی بيان كيا گيا ہے كہ جس میں انہوں نے اس بات كا اعتراف كيا ہے كہ ہمارے زمانے میں جعفر صادق ؑ سے بڑا كوئی عالم نہیں ہے ۔
1092418
نظرات بینندگان
captcha