اسلامی تنظيم نے صیہونيوں كی جانب سے عيسائيوں كے مقدس مقام كی توہين كی مذمت كی ہے۔

IQNA

اسلامی تنظيم نے صیہونيوں كی جانب سے عيسائيوں كے مقدس مقام كی توہين كی مذمت كی ہے۔

19:09 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408340
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تنظيم نے اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے مسيح برادری كے مقدس مقام كو توہين قابل مذمت ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے dci كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تنظيم كے جنرل سيكرٹری اكمل الدين احسان او غلو نے صیہونيوں كی جانب سے مسيحی مقامات كے توہين اور حضرت عيسی ٰ ؑ كے بارے میں نازيبا الفاظ لكھنے كی مذمت كی ہے انہوں نے كہا كہ صیہونی شدت پسند كسی قسم كی حرمت كے قائل نہیں ہیں كيوں كہ انہیں اسرائيلی فوج كی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے كہا كہ ايسے اقدامات كی ذمہ دار اسرائيلی حكومت ہے احسان اوغلو نے عالمی برادری سے اپيل كی ہے كہ و ہ عملی طور پر ميدان میں آ جائیں اور اسرائيلی تجاوزات كو لگام دیں واضع رہے كہ گذشتہ روز بعض صیہونی شدت پسندوں نے قدس شريف كے كليسانی بے حرمتی كی اور اس كے بعض حصہ كو نذر آتش كر ديا ۔
1094381
نظرات بینندگان
captcha