ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «la-croix»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مركز كے قيام كا "اديان اور حكومت كے درميان تعاون" نامی منصوبہ ليون شہر كی بلدیہ كی مالی امداد كے ساتھ جاری ہے ۔
اگرچہ کہ اس مركز كا عنوان اديان سكول ہے ليكن اس كا اصلی ہدف مسلمانوں كو تعليم سے آراستہ كرنے كے ساتھ ساتھ ان كو معاشرے كا حصہ بنانے كی كوشش كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مساجد كے ائمہ جماعت ، فرانس كے اسلامی مراكز كے حكام ، اسلامی سكولوں كے ايجوكيشنل بورڈ كے ممبران اس مركز كے ذريعے جمہوریہ فرانس كے بنيادی اصولوں اور قوانين سے آشنائی حاصل كریں گے ۔
1094677