ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جرمنی میں ايرانی كلچرل سينٹر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی كے بڑے گرجا گھروں نے اعلان كيا : اس معاہدے كواديان كے درميان بہتر تعلقات كے نمونے كے طور پر پيش كيا جا سكتا ہے ۔
جرمن كی سوشلسٹ ڈيموكریٹك پارٹی SPD نے رياست "نرڈ رين سٹفالن" میں بھی اس قسم كے معاہدوں كی تجويز پيش كی ہے ۔
ہيمبرگ كے بشپ "ہينس يوآخيم ياشكہ" نے اس معاہدے كو مثبت عمل قرار ديتے ہوئے كہا :"جرمنی میں پادريوں كی تنظيم" اس معاہدے پر اظہار مسرت كرتی ہے كيونكہ اس قسم كے معاہدوں سے مسلمان بھی اپنے حقوق حاصل كر لیں گے اور معاشرے اور بنيادی قانوں كے مقابل پر اپنی ذمہ داريوں كا بھی اچھی طرح احساس كریں گے ۔
1094667