ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جرمنی میں ايرانی كلچرل سينٹر كے نيوز ميگزين كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كتاب كے پبلشرز كہتے ہیں : اسلام میں ايك انسان كی اچھی شخصيت اور اس کے پسنديدہ سلوك كو ادب كہا جاتا ہے ، ادب اسلامی اخلاق كا ايك ايسا عنصر ہے جس كی بنيادیں قرآن اور سنت رسول اكرم (ص) میں ملتی ہیں ، جبكہ مؤدب ہونا ، شرافتمندانہ زندگی گزارنا ، اچھے اخلاق ، تعليم اور تربيت كی رعايت كرنا اسلامی ادب كے مختلف پہلو ہیں ۔
واضح رہے كہ مذكورہ كتاب ۲۲۳ صفحوں پر مشتمل ہے جس كو جرمن زبان میں شائع كيا گيا ہے جبكہ جرمن زبان ممالك كے بازاروں میں اس كی قيمت ۹۵ يورو ہے ۔
1094696