ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز ايجنسی رویٹرز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اعلان كيا : جمعے كے دن غير قانونی مظاہرے برپا كرنے كے جرم میں آل خليفہ كی مخالف جماعت الوفاق كے خلاف ايكش ليا جائے گا ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : بحرينی وزارت داخلہ نے حزب الوفاق كو جمعے كے روز قانون كی خلاف ورزی اور غير قانونی مظاہروں میں شركت كے لیے عوام كو مشتعل كرنے كا ذمہ دار قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جمعے كے دن "سياسی رہنماؤں كی رہائی" كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں كے دوران ۶ افراد كو گرفتار كيا گيا ہے ۔
1094724