تركی ؛ تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

تركی ؛ تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

23:48 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408412
بين الاقوامی گروپ : تركی كے سب سے بڑے شہر استنبول میں سكولوں اور يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ استنبول كے فاتح چوك پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے حجاب اور اسلامی لباس کو مسلمان خواتين كا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کی حمایت میں نعرہ بازی كی اور حكام سے مسلمان خواتين كے حقوق كا احترام كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے حكام سے باپردہ مسلمان خواتين كو سرکاری اداروں میں بھرتی نا كرنے جيسی اسلام مخالف سياسی پاليسياں ترك كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ترك حكومت كی جانب سے اسلامی اصولوں كی پابندی جيسے دعووں كے باجود حكمرانوں نے سركاری اداروں اور تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی جيسی اسلام مخالف پاليسياں تابحال جاری ركھی ہوئی ہیں ۔
1094760
نظرات بینندگان
captcha