ايرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق افريقی قرآنی كونسل نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے قرائت اور خادمان قرآن كے سلسلہ میں ہوں گے۔ ان مقابلوں میں 18اور 25سال سے كم اور 26 سال سے اوپر كے افراد شركت كر سكیں گے۔
اس میں صرف مرد حضرات شريك ہوں گے۔ اس طرح جنوبی افريقہ میں قرآن مجيد كے نشر و اشاعت اور ترويج كے سلسلہ میں خادمين قرآن مجيد كا انتخاب بھی عمل میں لايا جائے گا۔
واضح رہے كہ افريقہ میں قرآنی كلچر كو فروغ دينے كے لئے ہر سال قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہوتا ہے۔
1095323