الجزائر 20 ویں اسلامی فقہ سمينار كی ميزبانی كرے گا ۔

IQNA

الجزائر 20 ویں اسلامی فقہ سمينار كی ميزبانی كرے گا ۔

18:32 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2409970
بين الاقوامی : الجزائر كے شہر وہران میں 20 ویں اسلامی فقہ كے عنوان سے ايك سمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔
خبر رساں ایجنسی ايكنا نے روز نامہ النہار الجديد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے وزير اوقاف جناب بو عبد اللہ غلام اللہ نے كہا ہے كہ اس سمينار میں الجزائر اور دوسرے ممالك كے 150 كے قريب مندوب شريك ہوں گے ۔ اس سمينار میں مختلف موضوعات جيسے میڈيكل ، اقتصاد اور اسلامی فقہ كی نگاہ سے حقوق وغيرہ پر بحث كی جائے گی ۔
اميد كی جا رہی ہے كہ سمينار میں مصر كے مفتی اور عمان كے مفتی اور اسلامی ممالك كے وزراء بھی شريك ہوں گے اور اسلامی تنظيم كے سر براہ احسان اوغلو مہمان خصوصی كی حيثيت سے شركت كریں گے ۔
1095590
نظرات بینندگان
captcha