پاكستان كی كراچی يونيورسٹی میں اہل سنت كے استاد نور احمد شہتاز نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : قرآنی معارف سے استفادہ كرنا مكتب امام جعفر(ع) كی بنياد تھا یہ عظيم محقق اور مسلمانوں كے ممتاز معلم ،قرآن و سنت پيغمبر(ص) كی اساس پر لوگوں كی ہدايت كيا كرتے تھے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو كے دوران اہل سنت كے بزرگ علما كے نزديك امام جعفر صادق (ع) كے مقام و منزلت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اہل سنت كے منابع میں امام صادق(ع) كو بہت زيادہ مورد توجہ قرار ديا گيا ہے اسی طرح بہت سارے صوفی علما خود كو امام صادق(ع) كا شاگرد قرار ديتے ہیں ۔
1096401