حزب اللہ کی جانب سے رسول اسلام (ص) کی توہین پر مبنی فلم کی پرزور مذمت

IQNA

حزب اللہ کی جانب سے رسول اسلام (ص) کی توہین پر مبنی فلم کی پرزور مذمت

23:08 - September 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2410360
بین الاقوامی گروپ : ۱۲ ستمبر کو حزب اللہ نے ایک بیان کے ذریعے مصرکے انتہا پسند قبطیوں کی جانب سے رسول اسلام (ص) کے خلاف توہین آمیز فلم کی تیاری کی پروزور مذمت کرتے ہوئے اس کو غیر اخلاقی اقدام قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اس بیان میں زور دیا : اس توہین آمیز فلم کی تیاری ایک غیر اخلاقی عمل اور انسانی حقوق کے اعلی ترین حق یعنی عقیدوں ، مقدسات اور احساسات کے احترام کی واضح خلاف ورزی شمار ہوتا ہے ۔
حزب اللہ نے اعلان کیا : امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی یہ فلم ایک مشکوک عمل ہے جس کو انتہا پسند قبطیوں نے مصر کے مسلمانوں اور قبطیوں کے درمیان دشمنی اور کشیدگی پیدا کرنے کے لیے تیار کیا ہے ۔
1097179
نظرات بینندگان
captcha