خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نے خبر رساں ادارے press tv سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلی نژاد امريكی پروڈيوسر سام باسيل نے ايسی فلم بنائی ہے جس میں اسلام اور پيغبر اسلام(ص) كی توہين كی گئی ہے۔
پروڈيوسر نے اس فلم كو بنانے كے لئے یہوديوں سے 50 لاكھ ڈالر وصول كئے ہیں۔ اس فلم كےنشر ہونے كے بعد عالم اسلام سراپا احتجاج بن گيا ہے اور ليبيا كے شہر بن غازی میں امريكی كونسل گری كو نذز آتش كر ديا گيا ہے ۔ جس میں ايك اہلكار مارا گيا ہے۔ اس طرح موصولہ رپورٹ كے مطابق مصر كے دار الحكومت قاہرہ میں بھی ہزاروں افراد نے امريكہ كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
1097077