ٹری خونز كی اسلام مخالف فلم پر قبطی مسيحيوں كی مسلمانوں سے عذر خواہی

IQNA

ٹری خونز كی اسلام مخالف فلم پر قبطی مسيحيوں كی مسلمانوں سے عذر خواہی

17:44 - September 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2410648
بين الاقوامی: امريكی پادری كی اسلام مخالف فلم كے منظر آنے كے بعد جرمنی اور مصر میں مقيم قبطی ميسيحوں نے مسلمانوں سے عذر خواہی كی ہے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر كے روز نامہ اليوم السابع كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قبطی مسيحيوں كی عالمی تنظيم كے سربراہ عبد السيد عبد المالك نے امريكہ میں پيغمبر اسلام(ص) كی توہين پر مشتمل فلم بنائے جانے پر مصر كے صدر،علماء الازھر اور مصر كی اسلامی انجمنوں سے معذرت كی ہے اور شرمناك اقدام پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
عبد الملك نے اس میں یہ تحرير كيا ہے كہ مختلف ممالك میں مقيم قبطی مسيحيوں كی طرف سے يقين دلاتا ہوں كہ اسلام كے خلاف اس شرمناك اقدام سے قبطی مسيحيوں كا كوئی تعلق نہیں ہے۔
1097497
نظرات بینندگان
captcha