امام موسیٰ صدر اور ان كے ساتھيوں كو شہيد كر ديا گيا ہے : النسوسی

IQNA

امام موسیٰ صدر اور ان كے ساتھيوں كو شہيد كر ديا گيا ہے : النسوسی

17:50 - September 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2410656
بين الاقوامی : ليبيا كے سابق ڈگٹیٹر كے انٹيلی جنس ادارے كے سر براہ نے كہا ہے كہ امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كو شہيد كر ديا گيا ہے ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے tayyar.org كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سابق ليبيائی ڈكٹیٹر قذافی كے دور حكومت میں انٹيلی جنس ادارے كے سر براہ عبد اللہ النسوسی نے كہا ہے كہ ليبيا كے سابق صدر نے امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی شہادت كا حكم ديا تھا النسوسی نے دعویٰ كيا ہے كہ سابق صدر نے ان كے سامنے امام موسیٰ صدر كو قتل كرنے كا حكم ديا ہے اور انہیں دار الحكومت كے نزديك صحرا میں دفنا ديا گيا ہے ۔ واضح رہے كہ 1979 میں امام موسٰی صدر جب ايك وفد كے ہمراہ ليبيا كے سركاری دورے پر تھے كہ اس كے بعد ان كی كوئی خبر نہیں ہے ان كی وفات اور حيات كے بارے میں متضاد خبریں آتی رہی ہیں ۔
1097191
نظرات بینندگان
captcha