يوٹيوب توہين آميز ویڈيو حذف كرنے كی بجائے بعض ممالك كی دسترس محدود كرے گی !

IQNA

يوٹيوب توہين آميز ویڈيو حذف كرنے كی بجائے بعض ممالك كی دسترس محدود كرے گی !

14:05 - September 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2411028
بين الاقوامی گروپ : يوٹيوب كی ويب سائیٹ كہ جس نے نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی فلم نشر كی ہے ، نے بعض اسلامی ممالك میں اس فلم كے نشر پر پابندی عائد كرنے كا اعلان كيا ہے !
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " aufaitmaroc" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا بھر كی غالب سياسی اور دينی شخصيات كی جانب سے توہين آميز فلم پر كڑی نكتہ چينی كے باوجود يوٹيوب انتظامیہ نے بعض اسلامی ممالك از قبيل مصر اور ليبيا وغيرہ كے عوام كی اس فلم تك رسائی محدود كرنے كی خبر دی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ليبيا اور مصر میں كشيدہ صورتحال كے پيش نظر ہم نے ان دو ممالك كے عوام تك فلم "مسلمانوں كی بے گناہی" كی رسائی پر پابندی عائد كرنے كا فيصلہ كيا ہے اور ہم ليبيا میں احتجاج كے دوران قتل ہونے والوں كے اہل خانہ كے ساتھ اظہار ہمدردی كرتے ہیں ۔
1097773
نظرات بینندگان
captcha